اٹلی کا پاکستان کیلئے ساڑھے دس ہزار ورک ویزوں کا اعلان

روم (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ان کے اطالوی ہم منصب کے درمیان روم میں اہم ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ سکیورٹی تعاون اور قانونی ہجرت کے فروغ پر اہم فیصلے کیے گئے ،ملاقات کے دوران اطالوی وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی نے اعلان کیا کہ قانونی مائیگریشن کو بڑھانے کے لیے 10,500 ورک ویزے جاری کئے جائیں گے ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کے دیرینہ مطالبے پر اٹلی نے پاکستانی ڈپلومیٹک پاسپورٹ ہولڈرز کو ویزا سے استثنیٰ دینے کی بھی باقاعدہ منظوری دے دی۔محسن نقوی نے اٹلی کو غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لیے پاکستان کے سخت اقدامات اور ایئرپورٹس و سمندری حدود میں کڑی نگرانی سے آگاہ کیا ۔اطالوی وزیر داخلہ نے غیر قانونی امیگریشن، انسانی سمگلنگ اور منشیات کی روک تھام کے حوالے سے پاکستانی وزارت داخلہ اور متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں قابل تحسین قرار دیا۔دریں اثنا محسن نقوی سے روم میں یونان کے وزیر برائے مائیگریشن و اسائلم کی اہم ملاقات بھی ہوئی، جس میں غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ اس امر پر اتفاق ہوا کہ قانونی امیگریشن کی حوصلہ افزائی کے لیے ورک ویزا کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا ۔



  تازہ ترین   
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا
روسی و اماراتی صدور کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
روسی ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ، 29 فوجی ہلاک
ایران نے خلیجی ممالک پر 6 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کئے: عرب میڈیا
ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر