مودی کا اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب ،اپوزیشن کا بائیکاٹ

یرو شلم(نیشنل ٹائمز)بھارت کے وزیر اعظم مودی نے بدھ کو اسرائیل کے دو روزہ دورے کا آغاز کیا ، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی، اقتصادی اور تکنیکی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے ۔بھارتی وزیر اعظم مودی جب طیارے سے اترے تو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے انہیں گلے لگا لیا ۔نیتن یاہو نے مودی کو اپنا بھائی اور اسرائیل کا سچا دوست قرار دیا۔مودی نے کہا انڈیا اسرائیل کے مفادات سانجھے ہیں ،ہر مشکل میں سا تھ دینگے ۔علاوہ ازیں نریندر مودی کے اسرائیلی پارلیمنٹ (کینیسٹ) میں خطاب کے دوران اپوزیشن نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔ اپوزیشن اراکین مودی کے آتے ہی ایوان سے باہر چلے گئے ۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اراکین نے سپیکر کے رویے پر احتجاج کیا تھا، کچھ دیر بعد وہ اجلاس میں واپس آگئے ۔مودی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اسرائیل کے دکھ کو محسوس کرتا اور ہر مشکل لمحے میں اس کیساتھ ہے ۔ انہوں نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے تعزیت کا اظہار کیا ، ابراہم معاہدوں کی حمایت کا اعادہ کیااور ٹرمپ انتظامیہ کے غزہ امن منصوبے کی بھی تائید کی ۔



  تازہ ترین   
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا
روسی و اماراتی صدور کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
روسی ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ، 29 فوجی ہلاک
ایران نے خلیجی ممالک پر 6 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کئے: عرب میڈیا
ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر