اسرائیلی اقدامات فلسطینی ریاست کی بقا کیلئے خطرہ :حماس

غزہ سٹی(نیشنل ٹائمز)حماس نے اسرائیل کے نئے اقدامات کے خلاف 20 ممالک کی مشترکہ مذمت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی اقدامات فلسطینی ریاست کی بقا اور دو ریاستی حل کیلئے کیلئے خطرہ ہیں ،حماس نے مذکورہ ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر پابندیاں عائد کریں تاکہ قبضہ، آبادکاری اور جبری بے دخلی کے منصوبے بند ہوں۔ یہ اقدامات فلسطینیوں کے خلاف جاری جارحیت کا حصہ ہیں۔لبنان کے وزیر خارجہ یوسف راغی نے خبردار کیا ہے کہ ایران سے کشیدگی بڑھنے کی صورت میں اسرائیلی حملے لبنانی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹجک تنصیبات بشمول ایئرپورٹ خطرے میں آ سکتا ہے ، سفارتی کوششیں جاری ہیں تاکہ شہری ڈھانچے کو محفوظ رکھا جا سکے ۔ فلسطین کی قدیم ترین لائبریریوں میں سے ایک گرینڈ عمرِی مسجد کی لائبریری کو غزہ جنگ کے دوران شدید نقصان پہنچا ، 20ہزار نایاب قدیم کتابیں اور نسخے جل کر خاکستر ہو گئے ۔اب صرف 3ہزار کتابیں خستہ حالت میں باقی ہیں۔رضاکار ملبے میں چھپی کتابوں اور نسخوں کو محفوظ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔یونیسکو کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک 150 تاریخی اور مذہبی مقامات کو نقصان پہنچا۔



  تازہ ترین   
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا
روسی و اماراتی صدور کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
روسی ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ، 29 فوجی ہلاک
ایران نے خلیجی ممالک پر 6 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کئے: عرب میڈیا
ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر