ایران سے کشیدگی ، امریکا نے بیروت سے سفارتی عملہ واپس بلا لیا

تہران /واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکی حکومت نے سکیورٹی جائزے کے بعد اپنے سفارت خانے کے تمام غیر ضروری عملے کو لبنان کے دارالحکومت بیروت چھوڑنے کا حکم دے دیا ۔ محکمہ خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایاکہ یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب خطے میں کشیدگی بڑھی ہوئی ہے ۔سفارت خانہ بنیادی عملے کے ساتھ کام کرتا رہے گا، یہ عارضی قدم ہمارے عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اٹھایا گیا ہے ۔خبر رساں ادارے کے مطابق تقریباً 50 افراد کو سفارت خانے سے واپس جانے کا حکم دیا گیا ہے جن میں سے 32 اہلکار اور ان کے اہلِ خانہ گزشتہ روز بیروت ایئرپورٹ سے روانہ ہو گئے ۔ بھارت نے بھی اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ اگر ان کے ملک پر حملہ کیا گیا تو صورتحال وسیع پیمانے پر بگڑ سکتی ہے ۔کسی بھی جارحیت کے نتائج صرف ایک ملک تک محدود نہیں رہیں گے ۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا کی ممکنہ فوجی کارروائی کی صورت میں تہران شدید جوابی کارروائی کرے گا۔ کسی بھی حملے کو جارحیت سمجھا جائے گا اور ہر ملک اپنے دفاع کے حق میں بھرپور ردعمل دیتا ہے ۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے دوران ملک پیچیدہ اور مشکل دنوں سے گزر رہا ہے ۔ پارلیمنٹ میں مختصر خطاب میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل ہر ممکنہ صورتحال کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر خامنہ ای حکومت نے اسرائیل پر حملہ کیا تو ہم ایسا جواب دیں گے جس کا وہ تصور بھی نہیں کر سکتے ۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر