غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع ترسیلات میں 27.29 فیصد اضافہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) مالی سال 2025-26 کے ابتدائی سات ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی ترسیلات 1.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 27.92 فیصد زیادہ ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یہ اضافہ سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی نشاندہی کرتا ہے۔ سٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی تا جنوری کے دوران غیر ملکی کمپنیوں نے اپنے منافع کی بروقت اور باقاعدہ ترسیل کی۔ایس آئی ایف سی حکام کے مطابق سرمایہ کاری کے عمل میں سہولت، پالیسیوں کا تسلسل اور ون ونڈو آپریشن جیسے اقدامات نے کاروباری ماحول کو بہتر بنایا ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق توانائی کے شعبے سے 400.19 ملین ڈالر اور مالیاتی شعبے سے 371.33 ملین ڈالر منافع کی مد میں بیرون ملک منتقل کیے گئے ۔ ملک وار تفصیل میں برطانیہ کو 442.76 ملین ڈالر اور چین کو 413.11 ملین ڈالر کی ادائیگیاں کی گئیں۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ منافع کی شفاف اور بروقت ترسیل عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے ۔



  تازہ ترین   
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا
روسی و اماراتی صدور کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
روسی ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ، 29 فوجی ہلاک
ایران نے خلیجی ممالک پر 6 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کئے: عرب میڈیا
ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر