ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 11 کا ابتدائی شیڈول تیار

کراچی(نیشنل ٹائمز)ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 11 کا ابتدائی شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔
26 مارچ کو افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور نئی ٹیم حیدرآباد کنگز مین کے درمیان کرانے کی تجویز ہے، تمام فرنچائزز کے نمائندوں سے میٹنگ میں شیڈول پر بات ہوئی، سب کی تجاویز جاننے کے بعد اسے حتمی شکل دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق 2 نئی ٹیموں کی شمولیت سے پاکستان سپر لیگ کا 11 واں ایڈیشن 26 مارچ کو شروع ہوگا، 22 سے 25 تاریخ تک پریکٹس سیشنز ہوں گے، روایتی طور پر پہلا میچ دفاعی چیمپیئن ٹیم کا ہی ہوتا ہے۔ذرائع کے مطابق 26 مارچ کو لاہور قلندرز قذافی سٹیڈیم میں نئی فرنچائز حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین سے مقابلہ کریں گے۔ میچز لاہور، کراچی، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور میں کھیلے جائیں گے۔پی سی بی نے پشاور میں بھی میچز کروانے کا اعلان کیا ہے، 28 مارچ کو زلمی کا پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ سے فلڈ لائٹس میں ہوگا۔ کوالیفائر ون 2 مئی کو راولپنڈی میں ہونا ہے، الیمنیٹر ون کا انعقاد اگلے روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کیا جائے گا۔ اسی وینیو پر 5 مئی کو الیمنیٹر ٹو ہونا ہے، فائنل 10 مئی کو کھیلا جائے گا، گوکہ میزبان کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا البتہ امکان یہی ہے کہ قذافی سٹیڈیم پر ہی انعقاد ہو۔پی ایس ایل کے 11 ویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز، کراچی کنگز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ نئی ٹیمیں پنڈیز، حیدرآباد ہیوسٹن کنگزمین اور سیالکوٹ سٹالینز بھی شرکت کریں گی۔ملتان سلطانز کے معاہدے کی پی سی بی نے توسیع نہیں کی، اس فرنچائز کے اونرز نے نام پنڈیز رکھ لیا۔ سیالکوٹ سٹالینز کو خریدنے والی پارٹی مالی مشکلات کا شکار ہے، اکثریتی شیئرز خریدنے کی امیدوار نئی کمپنی ملتان نام رکھنے پر غور کر رہی ہے، چند روز میں صورتحال واضح ہوگی۔



  تازہ ترین   
کوہاٹ: دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، 5 اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید
فتنہ الخوارج نے زخمی ایف سی اہلکاروں کو لے جانیوالی ایمبولینس کو آگ لگا دی
آنکھ کے علاج کا فالو اپ: عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4خوارج جہنم واصل
وفاقی وزیر داخلہ اٹلی پہنچ گئے، اٹلی، یونان، سپین کے ہم منصبوں سے ملاقات طے
جائیداد کی ملکیت سے متعلق کیس میں خیبرپختونخوا حکومت اور محتسب کی اپیلیں خارج
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر