برمنگھم(نیشنل ٹائمز)برطانوی شہر برمنگھم میں چاقو کے حملے کے نتیجے میں 18 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی جاں بحق ہوگیا۔۔۔
برطانوی پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی شب نمازِ تراویح کے وقت اولڈ بری جامع مسجد کی کار پارک میں پیش آیا۔چاقو کے حملے میں 19 اور 22 سال کے 2 نوجوان زخمی بھی ہوئے ۔ویسٹ مڈلینڈ پولیس نے قتل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔پولیس نے جاں بحق اور زخمی افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی ۔
برمنگھم:چاقو حملے میں 18 سالہ پاکستانی نژاد جاں بحق



