افغان طالبان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی

اسلام آباد، کابل(نیشنل ٹائمز) افغان طالبان رجیم کی دہشت گردوں کی پشت پناہی بے نقاب ہوگئی، طالبان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی۔پاکستان نے مصدقہ اور قابلِ اعتماد انٹیلی جنس اطلاعات پر افغانستان میں دہشتگردوں کے مرکزی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ تباہ شدہ ٹھکانوں پر میڈیا کی پابندی سے افغان طالبان رجیم کی منافقانہ روش اور دہشتگردوں کی پشت پناہی بے نقاب ہوئی۔دی ساؤتھ ایشیا ٹائمز کے مطابق افغانستان نے پاکستانی فضائی کارروائی کے متاثرہ مقامات پر افغان میڈیا اور شہریوں کی رسائی روک دی، ریاستی زیر انتظام افغان میڈیا نے صرف ضلع بہسود کے ایک ملبے کی فوٹیج دکھائی، باقی تباہ شدہ ٹھکانوں کی رپورٹ جاری نہیں کی گئی۔دی ساؤتھ ایشیا ٹائمز کے مطابق پکتیکا، خوست اور ننگرہار کے رہائشیوں نے بتایا کہ فضائی حملوں کے فوری بعد طالبان فورسز نے کئی علاقوں کو گھیر لیا۔مقامی شہریوں کے مطابق دہشت گرد کئی سالوں سے یہاں اپنے خاندان کے ساتھ رہائش پذیر ہیں، خوگانی، ننگرہار، خوست اور دیگر مقامات پر صحافیوں کے جانے کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ان پابندیوں نے ہلاکتوں کی اصل تعداد اور کارروائیوں کے مکمل اثرات پر سوالات کھڑے کر دیے۔ماہرین کے مطابق آزاد میڈیا کو رسائی نہ دینا اس تاثر کو تقویت دیتا ہے کہ طالبان رجیم زمینی حقائق کو چھپانے میں مصروف ہے، مستند شواہد سے واضح ہے کہ افغانستان فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان سمیت عالمی دہشتگرد تنظیموں کی محفوظ پناہ گاہ ہے۔میڈیا پر پابندی اس امر کی غمازی کرتی ہے کہ طالبان رجیم کی مکمل سرپرستی میں افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے موجود ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر