پاکستان آپریشن سے بڑھ کر طالبان رجیم بدلے:نجم سیٹھی

لاہور(نیشنل ٹائمز) حملہ آور فیملیز کے ساتھ رہتے ہیں،پاکستان کارروائی کریگا پھر نقصان تو ہوگا شک یہ ہے کہ ٹی ٹی پی کو قطر بھی سپورٹ کررہا ہے ،سینئر تجزیہ کار کی گفتگو
سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ افغانستان پر حملوں کے حوالے سے پاکستان کے دفتر خارجہ کے بیان میں یہ واضح نہیں ہے کہ ہم نے افغانستان کے اندر دور جاکر کہاں اٹیک کیا ہے ،انہوں نے گرے ایریا چھوڑ دیا ہے مگر افغان حکومت کہہرہی ہے پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے ،ہمارے علاقے پر بمباری کی ہے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کی بمباری سے ہمارے بچے ،عورتیں ماری گئی ہیں،پروگرام ”آج کی بات سیٹھی کے ساتھ”میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پر حملے ختم نہیں ہو رہے بلکہ بڑھ رہے ہیں یہ بھی ہم سب نے دیکھا ہے کہ اسلام آباد میں امام بارگاہ پر حملہ ہوا،اب اس قسم کے حملوں پر چپ کرکے کوئی نہیں بیٹھ سکتا، طالبان سننے کیلئے تیار نہیں ہیں،اس کے حل دو ہی ہیں،ایک یہ ہے کہ پاکستان ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھے ،پاکستان کو اگر افغانستان کے اندر جانا پڑے وہ بھی آپریشن کرے ،دوسرا یہ ہے کہ پاکستان کو اس سے زیادہ کارروائی کرنی پڑے گی وہ ہے رجیم چینج،یہ بات میں کافی عرصے سے کہہ رہا ہوں، کیونکہ اس رجیم کے ساتھ پاکستان کام نہیں کرسکتا ، دوسری بات یہ ہے کہ پاکستان نے کوئی ایسا بیان نہیں دیا کہ افغانستان کے اندر حملے کئے ہیں۔پاکستان تو یہ کہہ رہا ہے بارڈر ایریا میں حملے کئے ،اب شور یہ پڑا ہوا ہے کہ پاکستان کی بمباری سے عام شہری مارے جاتے ہیں،کولیٹرل کا کہہ رہے ہیں، اس قسم کی حالت کے اندر ہوتا یہ ہے کہ یہ گوریلے اپنی فیملی کے ساتھ ان علاقوں میں رہتے ہیں، یہ وہیں سے اٹھتے ہیں،پھر کام کرکے واپس اپنے گھروں کو چلے جاتے ہیں،یہاں ان کے کیمپس ہیں ان کے ساتھ ان کی فیملی ہے ،جب پاکستان اٹیک کرے گا تو ظاہر ہے ان کی فیملی کوبھی نقصان ہوگا، اس وقت شک یہ ہے کہ ٹی ٹی پی کو قطر بھی سپورٹ کررہا ہے ،الجزیرہ قطر کی پریس ایجنسی ہے ، اس لئے الجزیرہ پاکستان کے خلاف رپورٹنگ کرے گا،اب سوال یہ ہے کہ قطر کیوں ایسا کرے گا؟، مشرق وسطی ٰمیں جو حالت بنی ہوئی ہے یہ بڑی انٹرسٹنگ حالت بنی ہوئی ہے ،حالت یہ ہے کہ قطر، یواے ای،کویت،بحرین ، سعودی عرب، یہ سارے امریکن اتحادی ہیں،ان کی جگہوں پر امریکی اڈے ہیں،اب مسئلہ ہے کہ ہم امریکن کیمپ میں نہیں ہیں،قطر، یواے ای،کویت،بحرین یہ سب اسرائیل کو تسلیم کر نے کو تیار بیٹھے ہیں،ہمارا تو سوال پیدا نہیں ہوتا کہ تسلیم کرلیں،یہ اس قسم کے مسئلے ہیں یہ ممالک اپنی اہمیت بڑھا رہے ہیں،جتنا ہم سعودی عرب کے قریب ہوتے ہیں اتنا قطر اور یواے ای اپ کے خلاف کھڑا ہوجاتا ہے ،اب یہ پاکستان اور سعودی عرب کے خلاف اکٹھے ہو رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب
سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج
افغان طالبان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر