پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنانیکی مشروط اجازت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے پاکستانی شہریوں کیلئے بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اب پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر بھی قومی شناختی کارڈ بنایا جا سکے گا۔ تاہم یہ سہولت مشروط ہوگی اور اس سے استفادہ کرنے کے لئے شہریوں کو متبادل طریقوں سے اپنی شناخت ثابت کرنا ہوگی۔ یہ سہولت پہلی بار شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے 31 دسمبر 2026 تک دستیاب رہے گی ، ترجمان نادرا کے مطابق اس نئے طریقہ کار کے تحت مختلف درخواست گزاروں کیلئے الگ الگ شرائط مقرر کی گئی ہیں ،18سال یا اس سے زائد عمر کی شادی شدہ خواتین کیلئے نکاح نامہ پیش کرنا لازمی ہوگا۔اس کے ساتھ ان کے والد یا والدہ اور شوہر کا قومی شناختی کارڈ بنا ہونا چا ہئے ، جبکہ ان کی با ئیومیٹرک تصدیق بھی ضروری ہوگی، 24 سال یا اس سے زائد عمر کے مردوں کیلئے ان کے والد یا والدہ اور کسی ایک بہن یا بھائی کا شناختی کارڈ بنا ہوا ہو۔ اس کے علاوہ والدین میں سے کسی ایک کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہے ۔ اگر والدین اور شوہر دونوں فوت ہو چکے ہوں لیکن نادرا کے ریکارڈ میں ان کا اندراج موجود ہو تو بائیومیٹرک تصدیق کی شرط میں نرمی برتی جا سکے گی۔نادرا نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ پہلی بار نان سمارٹ کارڈ بنوانے پر کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ تاہم شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ رجسٹریشن کے وقت درست معلومات فراہم کریں، کیونکہ ولدیت، تاریخِ پیدائش اور جائے پیدائش میں بعد ازاں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جا سکے گی۔



  تازہ ترین   
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا
روسی و اماراتی صدور کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
روسی ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ، 29 فوجی ہلاک
ایران نے خلیجی ممالک پر 6 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کئے: عرب میڈیا
ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر