بجلی کی ماہانہ پیداوار ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی (نیشنل ٹائمز)جنوری 2026 کے دوران بجلی کی پیداوار ریکارڈ 9,140 گیگا واٹ آور تک پہنچ گئی جو کہ ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ ماہانہ پیداوار ہے ۔
ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق اس اضافے کی وجہ بجلی کے کم ٹیرف، صنعتی صارفین کی جانب سے اضافی کھپت اور کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی بڑھنے کے باعث صنعتی صارفین کا نیشنل گرڈ پر منتقل ہونا تھا۔ خاص بات یہ ہے کہ حکومت نے صنعتی ترقی کو فروغ دینے کیلئے سال 2025 کے آخر میں انکریمنٹل کنزمپشن پیکیج (اضافی کھپت کے رعایتی پیکیج)کی منظوری دی تھی۔ترجمان پاور ڈویژن نے دسمبر 2025 اور جنوری 2026 کیلئے 3سالہ طویل مدتی صنعتی رعایتی پیکیج کے اعداد و شمار اور مجموعی جائزہ جاری کیا۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ان دو مہینوں کے دوران 127,686 صنعتی صارفین اس پیکیج سے مستفید ہوئے جنہیں مجموعی طور پر 12.125 ارب روپے کا ریلیف ملا۔ یہ تعداد مجموعی 278,961 صنعتی صارفین کا 46 فیصد بنتی ہے ۔ اس پیکیج کے تحت چھوٹی اور بڑی دونوں صنعتوں کو اضافی بجلی کے استعمال پر 10.3 روپے فی یونٹ کا فائدہ دیا گیا۔



  تازہ ترین   
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا
روسی و اماراتی صدور کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
روسی ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ، 29 فوجی ہلاک
ایران نے خلیجی ممالک پر 6 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کئے: عرب میڈیا
ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر