چین کی زیرو ٹیرف پالیسی جنوب-جنوب تعاون کے لئے باعث تقویت ہے، زیمبین ماہر

لوساکا (شِنہوا) چین کی جانب سے سفارتی تعلقات رکھنے والے 53 افریقی ممالک کی درآمدات پر مکمل طور پر زیرو ٹیرف نافذ کرنے کے فیصلے کو جنوب-جنوب تعاون مضبوط بنانے کے لئے ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔
زیمبیا کے سماجی ماہر معاشیات کیلوین چھیسانگا نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ براعظم افریقہ آزاد تجارتی علاقے کے اہداف سے ہم آہنگ ہے کیونکہ یہ علاقائی مسابقت اور انضمام کو فروغ دیتا ہے۔
چھیسانگا نے شِنہوا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ چین کا یکم مئی سے 53 افریقی ممالک کے لئے زیرو ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان افریقہ-چین تجارتی تعلقات میں ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔
چھیسانگا نے نشاندہی کی کہ یہ فیصلہ برآمدات میں توسیع کے نئے مواقع پیدا کر سکتا ہے خصوصاً اُن شعبوں میں جو روایتی طور پر زراعت، زرعی پراسیسنگ، مینوفیکچرنگ اور معدنی ویلیو چین کی پیداوار جیسے بنیادی وسائل پر انحصار کرتے ہیں۔
تاہم انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے ممکنہ فوائد کا دارومدار اس کے موثر نفاذ پر ہے، جس میں اصلیت کے قواعد، مصنوعات کی اہلیت اور معیار کے تقاضوں کی پابندی شامل ہیں۔
زیمبیا کے حوالے سے ماہر نے کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف برآمدات کے حجم میں اضافے اور برآمدی اشیاء میں تنوع کا موقع فراہم کرتا ہے بلکہ مقامی سطح پر ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینے، سرمایہ کاری راغب کرنے اور متعلقہ فریقین کی سپلائی چین کو مضبوط بنانے کا بھی ذریعہ بن سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل
شناختی کارڈ زندگی کی بنیادی ضرورت، کوئی عدالت بلاک نہیں کر سکتی: سپریم کورٹ
مادری زبان کی حفاظت اور فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے: مریم نواز
کراچی میں ٹینکر سسٹم بند کرو، لوگوں کو لائنوں سے پانی دو: سندھ ہائیکورٹ
صدرِ مملکت کا قومی یکجہتی کے لیے مادری زبانوں کو فروغ دینے پر زور
نواز شریف کی طرح عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا: رانا ثنا
گیس چوری اور لیکج سے سالانہ 60 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر