مادری زبان کی حفاظت اور فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے: مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مادری زبان کی حفاظت اور فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔
صوبائی دارالحکومت میں مادری زبان کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ زبان ناصرف جذبات کے اظہار و خیال کا ذریعہ ہے بلکہ اقوام کی شناخت بھی زبان سے ہی ہوتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا میں بھی مادری زبان کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے، مادری زبان کسی بھی قوم کی پہچان، ثقافت اور ورثے کی سب سے قیمتی علامت ہوتی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مادری زبان میں دی جانے والی تعلیم بچوں کی ذہنی نشوونما پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے، قومی شناخت اور بیش قیمت تہذیبی و ثقافتی میراث کے طور پر مادری زبانوں کی حیثیت مسلمہ ہے۔مریم نواز نے کہا کہ زبان ایک ایسا سماجی عطیہ ہے جو زمانے کے ساتھ ساتھ ایک نسل سے دوسری نسل کو ملتا رہتا ہے، مادری زبانیں دنیا بھر میں ثقافتی، تاریخی اورسماجی روایات کے بارے میں بہتر آگہی پیدا کرتی ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ مادری زبان کا تحفظ دراصل ہماری ثقافتی خودمختاری اور فکری آزادی کی ضمانت ہے،مادری زبانوں کے تحفظ کیلئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج آرٹ اینڈ کلچر کو مزید فعال کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت مادری زبانوں کی ترقی اور ترویج کے لیے پُرعزم ہے، یہ ہماری شناخت کا اہم جزو ہیں۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نئی نسل کو اپنی مادری زبان کے ساتھ جوڑ رہے ہیں تاکہ وہ اپنی ثقافت اور تاریخ سے واقف رہیں، تعلیمی نصاب میں زبانوں کی ترقی، تحقیق اور فروغ کے لیے مختلف اقدامات کر رہے ہیں، مادری زبان کی حفاظت اور فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر