ہائی نان آزاد تجارتی پورٹ میں خصوصی کسٹمز آپریشن کے بعد پہلے بہار تہوار میں سیاحت اور کھپت میں اضافہ

ہائیکو (شِنہوا) ہائی نان آزاد تجارتی پورٹ میں جزیرہ بھر میں خصوصی کسٹمز آپریشنز کے آغاز کے بعد پہلے بہار تہوار کی تعطیلات کے دوران یہ جنوبی استوائی جزیرہ سیاحوں کے لئے ایک مقبول مقام بن گیا ہے جس نے سیاحت اور کھپت کی منڈیوں میں نئی جان ڈال دی ہے۔
صوبائی دارالحکومت ہائیکو کی معروف چھی لو اولڈ سٹریٹ میں سرخ لالٹینوں کی قطار نے تہوار کا ماحول مزید خوشگوار بنا دیا ہے۔ ملکی اور غیر ملکی سیاح اس مقام پر چہل قدمی کررہے ہیں اور اس کی تاریخی دلکشی اور تہوار کی خوشی سے لطف اٹھا رہے ہیں۔
تعطیلات کے پہلے دن نیدرلینڈز کے ایک سیاح سٹروبوس نے اپنی چینی اہلیہ کے ہمراہ جنوبی ایشائی طرز تعمیر کی حامل عمارتوں کا دورہ کیا اور جگہ جگہ رک کر تصاویر بنائیں۔
پہلی مرتبہ ہائی نان آنے والے سٹروبوس نے کہا کہ یہ بہت پرجوش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھی لو اولڈ سٹریٹ بہت مشہور ہے، اس لئے ہم اسے دیکھنے یہاں آئے ہیں۔ یہاں کا ماحول بہت متاثر کن ہے۔
میلے کی ایک سٹریٹ مارکیٹ میں مصنوعات کی وسیع اقسام دستیاب ہیں، جن روایتی تہواری سنیکس سے لے کر ہاتھ سے بنی تخلیقی ثقافتی اشیاء شامل ہیں جو لوگوں کو بڑی تعداد کو اپنی جانب راغب کر رہی ہیں۔
چین کے وسطی صوبے ہونان سے تعلق رکھنے والے کاؤ نامی ایک سیاح نے کہا کہ چھی لو اولڈ سٹریٹ ثقافتی کشش اور زندگی کے بھرپور احساس سے لبریز ہے۔
سویڈن سے آئے ایک سیاح فریڈرک نے کہا کہ وہ کروزکے سفر اور چینی بہار تہوار کے ماحول سے لطف اندوز ہو کر بہت خوش ہیں۔
سرحد پر داخلہ و اخراج کے معائنے کے متعلق ہائیکو جنرل سٹیشن کے مطابق 9 روزہ تعطیلات کے دوران ہائی نان میں سرحد پار سفر کی بلند ترین سطح متوقع ہے، آنے اور جانے والے سیاحوں کی کل تعداد 79 ہزار 300 تک پہنچنے کا امکان ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 24.1 فیصد اضافہ ہے۔



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں: عاصم افتخار
امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ
یمنی سرحد سے متصل 2 علاقوں سے حملوں کا خدشہ، سعودی شہریوں کو الرٹ جاری
بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، ویمنز ٹیم کا بھی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
سویڈن پارلیمانی انتخابات، ابتدائی نتائج کے مطابق بائیں بازو کی جماعتیں آگے
ایران کے سخت گیر دھڑے نے امریکا کے ساتھ امن معاہدہ سبوتاژ کیا، امریکی اخبار
ایران نے جنگ شروع نہیں کی، دفاع پر مجبور ہوا: مسعود پزشکیان
موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر