پشاور(نیشنل ٹائمز) احتساب عدالت کے جج ظفر خان نے اپر کوہستان مالیاتی سکینڈل میں گرفتار نجی تعمیراتی کمپنی کے مالک کو مزید آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔
ملزم کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے کے بینک اکائونٹس میں مجموعی طور پر 5 ارب 27 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔ ، استدعاہے ملزم سے مزید پوچھ گچھ کیلئے جسمانی ریمانڈ میں توسیع دی جائے ۔عدالت نے ملزم کامزید آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
کوہستان مالیاتی سکینڈل:نجی کمپنی کامالک مزید8روزہ ریمانڈپرنیب کے حوالے



