وائٹ ہاؤس کا امریکہ ایران مذاکرات کے لئے حتمی تاریخ مقرر کرنے سے انکار

واشنگٹن (شِنہوا) وائٹ ہاؤس نے امریکہ-ایران جوہری مذاکرات کے لئے کسی حتمی تاریخ کا تعین کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ توقع ہے کہ تہران چند ہفتوں کے اندر اپنی مذاکراتی پوزیشن کی مزید تفصیلات پیش کرے گا۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے روزانہ کی بریفنگ میں کہا کہ سفارتکاری ہمیشہ صدر ٹرمپ کا پہلا انتخاب ہے۔
تاہم انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف کسی حملے کے لئے بہت سی وجوہات اور دلائل موجود ہیں۔
لیوٹ نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات کے لئے آخری تاریخ مقرر کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی صدر کی جانب سے کسی حتمی تاریخ کا تعین نہیں کریں گی۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ مذاکرات میں کچھ مثبت اشارے ملے ہیں لیکن امریکی ریڈ لائنز ابھی تک پوری نہیں ہوئیں۔
ایکسیوس کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے ایک مشیر نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس ممکنہ فوجی کارروائیوں کی جانب جا رہا ہے اور اگر مذاکرات کی ناکامی پر چند ہفتوں کے اندر حملوں کے “90 فیصد امکانات” کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر