رمضان ضرورت مندوں کا سہارا بننے کا مہینہ: مریم نواز

لاہور، مری (نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک صرف عبادات کا مہینہ نہیں بلکہ ضرورت مندوں کا احساس کرنے اور سہارا بننے کا مہینہ بھی ہے ۔ صاحبِ استطاعت افراد کو اپنے اردگرد نادار لوگوں کی ضروریات کا خیال رکھنا چاہیے ۔مریم نواز اور سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف کی زیر صدارت مری کے تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پروگرام کے لیے اربوں روپے کے تاریخی ڈویلپمنٹ پیکیج کی منظوری دی گئی۔ گورنمنٹ ہاؤس مری میں خصوصی اجلاس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے مری کے ترقیاتی پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں کوٹلی ستیاں کو پنجاب کا جدید ترین ٹورازم ہب بنانے کا فیصلہ کیا گیا، اور وزیراعلیٰ نے کوٹلی ستیاں میں ٹورازم کی 14 سکیموں کی منظوری دی۔ کوٹلی ستیاں میں ایکو فرینڈلی گلمپنگ پوڈ ویلج اور ریزورٹ قائم ہوگا، جبکہ پنجاب کا پہلا جدید پیرا گلائیڈنگ سنٹر بھی بنایا جائے گا۔سیاحوں کے لیے سکائی گلاس برج تعمیر کیا جائے گا اور نئی چیئر لفٹ کے منصوبے کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں مری گلاس ٹرین پراجیکٹ کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے مظفرآباد تک توسیع دینے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ مری کی تاریخی عمارتوں کو قدیمی ڈیزائن کے مطابق بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مری کی تاریخی اور ثقافتی عمارتوں کے تحفظ کے لیے الگ شعبہ قائم کیا جائے گا۔اجلاس میں مری میں ایک ہی مخصوص جگہ پر معیاری ہوٹلز قائم کرنے ، مری ہوٹل کمپلیکس بنانے ، سہ منزلہ عمارتیں ہٹا کر پارک اور گرین ایریاز بنانے ، اور اپر جھیکا گلی میں سہ منزلہ بلڈنگز ہٹا کر سڑک کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے ماہِ صیام کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے امت مسلمہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اہلِ وطن سحر، افطار اور تراویح میں ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کریں۔ دعا ہے کہ رمضان اسلامی دنیا میں خیر و برکت، سلامتی اور استحکام لے کر آئے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے دوران دسترخوان ضرورت مند افراد کے لیے کھلے رکھیں، کیونکہ رمضان المبارک رحم دلی، تشکر اور فراغ دلی کے بنیادی اقدار کا احساس دلاتا ہے ۔



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر