نیویارک(نیشنل ٹائمز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی انڈونیشی ، شامی اور مصری وفود سے سلامتی کونسل اجلاس کے موقع پر ملاقاتیں ہوئیں جن میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بریفنگ کے موقع پر انڈونیشیا کے وزیرِ خارجہ سوجیونو سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور دیرینہ برادرانہ تعلقات کی گہرائی اور مضبوطی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطین میں منصفانہ، پائیدار اور جامع امن کے لیے قریبی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ دسمبر 2025 میں صدر پرابوو سبیانتو کے دورۂ پاکستان کو خصوصی اہمیت قرار دیا، دورے کو دوطرفہ تعاون کے لیے نئی تقویت اور دہائیوں پر محیط پیش رفت کی عکاسی قرار دیا۔
غزہ امن بورڈ اجلاس، وزیراعظم ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت کریں گے: اسحاق ڈار
علاوہ ازیں فلسطین سے متعلق سلامتی کونسل اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی مصری وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال



