کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کابل حکومت دہشتگردی خلاف سنجیدہ نہیں، ضرورت پڑنے پر فضائی کارروائی کرسکتے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف سے فرانسیسی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ پاکستان نے کابل اور قندھار سمیت افغانستان کے اندر کارروائیاں کیں تو کیا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس یہ آپشن ہمیشہ سے موجود ہے اور ہم اس آپشن کا استعمال کرسکتے ہیں اورہم ایسا کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے، اگر کابل امن کی ضمانت دے سکتا ہے تو پھر کوئی لڑائی نہیں لیکن وہ سرپرستی کریں گے اور سازش میں شریک ہوں گے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان پر حملے طالبان اور بھارت کی پراکسی جنگ کا نتیجہ ہیں، دہلی، کابل اور دہشت گرد گروہ پاکستان پر حملوں میں ملوث ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی، داعش سمیت دیگر تمام دہشت گرد گروہ افغانستان میں موجود ہیں اور پاکستان پر حملے کابل کی مرضی یا سرپرستی کے بغیر نہیں ہوسکتے۔خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان پر عملی کنٹرول دہشت گردوں کے پاس ہے، اگر یہ گروہ اُن کی سرزمین سے کام کر رہے ہیں تو ذمہ داری بھی اُنہی کی ہے اور وہ اِس سے انکار نہیں کر سکتے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ کچھ دوست ممالک نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی کوشش کی، استنبول، دوحہ اور کابل میں ہونے والی ملاقاتوں کا حصہ رہا ہوں مگر ان کوششوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔



  تازہ ترین   
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار
صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر