کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار

کراچی(نیشنل ٹائمز) پاکستان رینجرز (سندھ) نے گلستانِ جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دہشتگرد دوست محمد کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم دوست محمد ولد گل فراز خان کا تعلق باجوڑ سے ہے، ملزم نومبر 2020 میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سسٹنٹ کمشنر نواگئی، خیبر پختونخوا پر فائرنگ اور سرکاری مشینری کو نذرِ آتش کرنے کے واقعے میں ملوث رہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی مالاکنڈ ریجن میں دہشتگردی کی سنگین دفعات کے تحت درج ہے، ملزم واردات کے بعد کراچی میں روپوش تھا۔رینجرز حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہر کے حساس مقامات پر دہشتگردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے سی ٹی ڈی پولیس خیبر پختونخوا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار
صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر