اپوزیشن اتحاد:دھرنا اور احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ:کسی حکومتی ڈاکٹر پر یقین نہیں:علیمہ

اسلام آباد،راولپنڈی (نیشنل ٹائمز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی زیر صدارت اپوزیشن اتحاد کے اہم اجلاس میں دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی تک ذاتی معالجین کی رسائی کے لیے رابطے بڑھا ئے جائیں گے ، اپوزیشن اتحاد کا اہم مشاورتی اجلاس آج دوبارہ ہو گا ، عمران خان کے علاج و رہائی کیلئے پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری رہا۔پارلیمنٹ کے احاطے میں دیئے جانیوالے دھرنے کی قیادت قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کر رہے ہیں۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، اسد قیصر و سینیٹرز پارلیمنٹ دھرنے میں موجود ہیں۔ادھر عمران خان کی بہنوں نے اپنے بھائی کے علاج کی حکومتی کارروائیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال شفٹ کرنے اور ان کے ذاتی ڈاکٹروں سے علاج کرانے کا مطالبہ کیا اورسڑکوں پر احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا،علیمہ خان نے کہا کہ ہم کو کسی بھی حکومتی ڈاکٹر پر یقین نہیں ،بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے معاملے پر نہایت فکرمند ہیں،پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کے ذریعے پیغام ملا کہ عمران خان کی بینائی متاثر ہو رہی ہے اور وہ ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر عاصم تک رسائی کے ساتھ اپنے بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ دیکھنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔علیمہ خان نے کہا کہ جاری کردہ میڈیکل رپورٹ صرف کلینیکل معائنے پر مشتمل ہے ، جس میں نہ تو مکمل تشخیص درج ہے اور نہ ہی ٹریٹمنٹ پلان، علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں شفٹ کیا جائے ، عمران خان صرف علاج مانگ رہا ہے ،ڈاکٹر عظمیٰ خان نے کہا کہ ہم کسی سرکاری نمائندے پر اعتبار نہیں کرتے ، ان کی پورٹ پر دنیا بھر کے ڈاکٹر حیران ہیں، ہمیں پوری دنیا سے ڈاکٹروں کے پیغامات آئے کہ یہ کیا لکھا ہے ، ، ایک انجکشن سے نظر ٹھیک ہو گئی، یہ کوئی جادو تھا ، ہمیں ان پر یقین نہیں آ رہا،نورین نیازی نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ہم آرام سے بیٹھیں گے ، ہم کبھی آرام سے نہیں بیٹھیں گے ، ، پہلے ہماری جدوجہد ہلکی تھی اب ہم بھرپور جدوجہد کریں گے ،لوگ احتجاج کے لیے تیار ہیں ۔اڈیالہ جیل سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ حکومت کے ساتھ باقا عدہ مذاکرات شروع نہیں ہوئے ،انہوں نے کہا کہ جتنی پیچیدگیاں آج نظر آرہی ہیں یہ ملاقاتیں نہ ہونے کی وجہ سے ہیں، ملاقا تیں ہو تیں تو ہمیں پتہ چلتا بانی کی صحت کیسی ہے ، فیملی بھی مطمئن ہوتی ،جب تک ہم بانی کو دیکھ نہیں لیں گے یقین نہیں کرسکتے ۔ ہم اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتے ہیں بانی کی آنکھ کیسی ہے ؟۔ بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ جب تک سرکاری میڈیکل رپورٹ کی توثیق نہیں ہوگی، ہمیں کیسے اطمینان ہوگا؟ بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا تھا کہ ملاقات میں بانی نے اپنی بائیں آنکھ بند کرکے مجھے دیکھا اور کہا کہ’’سلمان مجھے آپ کا چہرہ نظر نہیں آ رہا‘‘، اب اگر علاج کے نتیجے میں کوئی بہتری آئی ہے تو اچھی بات ہے ، ہم نے ایک جملہ سننا ہے کہ بانی خود کہیں میری آنکھ اب بہتر ہے ۔دریں اثنا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق حکومت نے کوئی مطالبہ پورا نہیں کیا۔ہمارے مطالبات میں رپورٹ تھی ہی نہیں، ہمارے مطالبات تھے کہ بانی پی ٹی آئی کو ذاتی ڈاکٹر اور فیملی سے ملنے دیا جائے ، بانی پی ٹی آئی کا آئینی اور قانونی حق ہے کہ وہ ذاتی ڈاکٹر سے علاج کروائیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ حکومت ذاتی معالج کی اجازت نہ دے کر کیا چھپا رہی ہے ؟سہیل آفریدی نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیاکہ خیبرپختونخوا میں مختلف مقامات پر عوام نے خود سے دھرنے دے رکھے ہیں، پی ٹی آئی یا اپوزیشن اتحاد نے پارلیمنٹ اورکے پی ہاؤ س کے علاوہ کہیں دھرنے کی کال نہیں دی، علیمہ خان سے متعلق بات کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بہن ہیں، ان کا پی ٹی آئی یا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، علیمہ خان کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے ۔ادھر خیبرپختونخوا ہاؤ س کے باہر دھرنے میں شیر افضل مروت کی انٹری نے سب کو چونکا دیا، جبکہ وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی شیر افضل مروت کو دیکھ کر کرسی چھوڑ کر چلے گئے ۔ شیرافضل مروت نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ صرف علی امین گنڈاپور سے ملنے آئے تھے ۔



  تازہ ترین   
صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد
رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر