پاکستان کو معاشی دباؤ،سیاسی چیلنجز کا سامنا :صدر زداری

لاہور(نیشنل ٹائمز)، وہ بلاول ہاؤس میں دو روز قیام کریں گے ، صدر آصف زرداری کی زیر صدارت بلاول ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مقامی اور صوبائی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے اندرونی معاملات کے ساتھ ساتھ ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں پارٹی کے ڈویژنل اور ضلعی صدور، پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران اور وسطی پنجاب کے اضلاع کے نو منتخب عہدیداروں نے شرکت کی،صدر نے سیاسی مذاکرات اور اتحاد کی اہمیت پر زور دیا، صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کو معاشی دباؤ اور سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے ،ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پارٹی کارکنوں اور قیادت کی جانب سے صبر اور مسلسل کوشش کی ضرورت ہے ،صدر نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر شہید بے نظیر بھٹو اور اب بلاول بھٹو زرداری تک، ہم پاکستان کے دشمنوں کی طرف سے لاحق خطرات کے خلاف لڑتے رہے ہیں۔ ہم بیرونی ممالک کی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں ۔پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے اپنے خطاب میں پنجاب میں پارٹی کے نقش کو بڑھانے کی کوششوں پر روشنی ڈالی ۔صدر پیپلز ویمن ونگ سنٹرل پنجاب اور ایم این اے ثمینہ خالد گھرکی نے نچلی سطح پر شمولیت پر زور دیتے ہوئے سیاسی اور کمیونٹی موبلائزیشن میں خواتین کے کردار پر بات کی۔پی پی پی لاہور کے صدر فیصل میر نے لاہور سے متعلق پارٹی امور کے بارے میں بریفنگ دی اور عوامی مسائل پر پارٹی کے جاری کاموں پر روشنی ڈالی۔



  تازہ ترین   
صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد
رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر