کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار

کراچی(نیشنل ٹائمز) سندھ رینجرزاور سی ٹی ڈی پولیس نے کورنگی چکرا گوٹھ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 3 انتہائی مطلوب سہولت کار دہشتگرد گرفتار کرلیے۔رینجرز حکام نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان میں یاسرعرفات، خدا بخش اور زاہد حسین عرف بارکزئی شامل ہیں جبکہ ملزمان کے قبضے سے 5 کلو بارودی مواد، 10 میٹر پرائما کارڈ،3 عدد ڈیٹونیٹر،1 کلو بال بیرنگ برآمد کر لی گئی ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے انتہا پسندی پرمبنی لٹریچر کے 250 عدد بکس اور لیپ ٹاپ بھی برآمد کر لیے گئے ہیں، ملزمان مختلف کالجزاور یونیورسٹیز کے طلباء کی کالعدم تنظیم میں شمولیت کیلئے ذہن سازی کرتے تھے اور ملزمان انتہا پسندی پر مبنی لٹریچر کی فراہمی میں بھی ملوث ہیں۔علاوہ ازیں، رینجرز حکام نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان نے کراچی کے حساس مقامات پر دہشتگردی کی کارروائی کیلئے بارودی مواد اپنے خفیہ ٹھکانے پر چھپایا ہوا تھا تاہم اب گرفتارملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
بنوں میں تھانہ میریان کے قریب بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی
احسن اقبال بنگلہ دیشی وزیراعظم کی حلف برداری میں شرکت کیلئے ڈھاکہ روانہ
نوشہرو فیروز: قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق
کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار
پاکستان میں سونے کے 64.47 ٹن ذخائر کی مالیت 10.374 ارب ڈالر ہو گئی
روایتی حریف ٹکرانے کو تیار، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر