نوشہرو فیروز: قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

نوشہرو فیروز(نیشنل ٹائمز) قومی شاہراہ پر ناگو شاہ ناکہ سٹاپ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق تیز رفتار کار اور ٹرالر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کار سوار 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں کا تعلق سولنگی برادری سے ہے، کار سوار لاڑکانہ سے کراچی کی طرف جا رہے تھے۔حکام کے مطابق میتیں نوشہرو فیروز ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔دوسری جانب قصور میں رائیونڈ روڈ جبومیل سٹاپ کے قریب بس اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں طالبہ جاں بحق، جبکہ بھائی زخمی ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق موٹرسائیکل سوار بہن اور بھائی کالج جا رہے تھے، ریسکیو نے نعش اور زخمی کو بابا بلھے شاہ ہسپتال منتقل کر دیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر