امریکی فوجی اور اہلیہ کی افغان بچی گود لینے کی کارروائی برقرار

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز)امریکی عدالت نے ایک امریکی فوجی اور اس کی اہلیہ کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے افغانستان سے لائی گئی ایک بچی کو گود لینے کی کارروائی کو برقرار رکھا، حالانکہ بچی کے مبینہ رشتہ داروں نے اس کارروائی کو قانونی طورپر چیلنج کیا تھا۔2020 میں جوشوا ماسٹ اور سٹیفنی ماسٹ کو ایک شدید زخمی بچی کو گود لینے کی اجازت دی گئی تھی جو کہ افغانستان میں میدانِ جنگ سے امریکی فوج کو ملی تھی۔دو سال بعد ایک افغان جوڑے نے ، جو خود کو بچی کا رشتہ دار بتاتے ہیں، عدالت سے رجوع کیا اور مو قف اختیار کیا کہ افغان قانون کے تحت بچی کی کفالت کا حق انہیں حاصل ہے ، اس لیے گود لینے کا فیصلہ منسوخ کیا جائے ۔تاہم عدالت میں ججوں کی اکثریت نے ابتدائی فیصلوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ورجینیا کے قانون کے مطابق گود لینے کے حکم کے چھ ماہ بعد اس کی قانونی حیثیت کو کسی بھی بنیاد پر چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔عدالتی فیصلے کے مطابق بچی کے والدین ایک امریکی سپیشل فورسز کے آپریشن میں مارے گئے تھے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گود لینے کا عمل امریکی محکمہ خارجہ کے اس مو قف کے بھی برعکس تھا جس کے تحت بین الاقوامی قانون کے مطابق واشنگٹن پر لازم تھا کہ وہ بچی کو اس کے اہل خانہ سے ملانے کی ہر ممکن کوشش کرے ۔



  تازہ ترین   
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر