خوشی چاہے تو شادی کر لیں

حال ہی میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں محققین کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ کنوارے نہیں بلکہ شادی شدہ افراد زیادہ خوش رہتے ہیں
عموما کہاجاتا ہے کہ کنوارا شخص آزاد منش زندگی گزارتا ہے، اس کی زندگی میں پریشانیاں کم ہوتی ہیں وہ اپنی زندگی میں زیادہ خوش رہتے ہیں مگر نئی تحقیق میں تو شادی شدہ افراد کو ہی خوش تسلیم کیا گیا ہے۔ ایک مشہور مقولہ ہے کہ شادی ایک ایسا لڈو ہے جسے کھانے والا بھی پچھتاتا ہے اور نہ کھانے والا بھی، تو عموما نوجوان یہی دعوی کرتے ہیں کہ جب پچھتانا ہی ہے تو کیوں نہ شادی کا لڈو کھا کر ہی پچھتا لیا جائے، کنوارے افراد جنہیں اکثر شادی شدہ افراد خوش نصیب قرار دیتے ہیں مگر اس کے برعکس حقیقت تو یہ ہے کہ شادی شدہ جوڑے کنوارے افراد کے مقابلے میں زندگی میں زیادہ خوش باش ہوتے ہیں، یہ بات ایک تحقیق میں سامنے آئی۔
جرنل Evolutionary Psychological Science میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں 12 ممالک سے تعلق رکھنے والے 6 ہزار 338 افراد کو شامل کیا گیا تھا، تحقیق میں دیکھا گیا کہ شادی سے لوگوں کی شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ اس مقصد کے لیے شادی کے تعلق اور جذباتی صحت کے درمیان تعلق کا تجزیہ کیا گیا، تحقیق کے لیے 6 ہزار 338 افراد کو 3 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔بتایا جارہا ہے کہ ان مین سے ایک گروپ وہ تھا جس میں شادی شدہ جوڑے شامل تھے، دوسرا گروپ کنواروں کا تھا جو کنوارے رہنے کو ترجیح دے رہے تھے جب کہ تیسرا گروپ ان افراد پر مشتمل تھا جو شادی تو کرنا چاہتے تھے مگر انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، محققین کی جانب سے ان افراد کی جذباتی صحت، زندگی پر اطمینان، خوشی اور امید وغیرہ کا جائزہ لیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ شادی سے جذباتی صحت پر نمایاں اثرات مرتب ہوتے ہیں، تحقیق میں سامنے آیا کہ شادی کے بندھن میں بندھ جانے کے بعد لوگوں میں مثبت جذبات کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے اور زندگی پر اطمینان بڑھ جاتا ہے، اور یہ بھی بتایا گیا کہ کنوارے افراد کے مقابلے میں شادی شدہ افراد میں خوشی کا احساس زیادہ ہوتا ہے، وہ خوشی کے لمحات کو زیادہ شیئرکرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر