بھارت:ارب ڈالر کا دفاعی پیکج منظور،114رافیل طیارے خریدنے کا فیصلہ

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز)بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی سربراہی میں ڈیفنس ایکوزیشن کونسل نے دفاعی فورسز کی صلاحیت میں اضافے کیلئے 39 ارب ڈالرز کے پیکیج کی منظوری دے دی۔ جمعرات کو دہلی میں ہونے والے اجلاس میں اس بجٹ کی منظوری دی گئی، جس کے تحت مزید رافیل لڑاکا طیارے انڈین فضائیہ میں شامل کیے جائیں گے ۔خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق انڈیا نے 114 رافیل طیارے اور دیگر فوجی سازو سامان کی خریداری کے لیے 39 ارب ڈالرز کی منظوری دی ہے ۔کونسل نے نئے میزائل اور سیٹلائٹ سسٹم خریدنے کے لیے بھی رقم کی منظوری دی ہے ۔وزارت دفاع نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ اس کا مقصد فضائی قوت میں اضافہ اور نگرانی کے نظام کو مزید موثر بنانا ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج اور بحریہ کو بھی اپنی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے وسائل فراہم کیے جائیں گے جبکہ کوسٹ گارڈز کو بھی مضبوط کیا جائے گا۔وزارت دفاع نے جمعرات کو فرانس کے ساتھ 114 رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری کے طویل عرصے سے زیر التوا معاہدے کی منظوری دے دی۔ اسی طرح کی خریداری کو تقریباً 13 سال قبل حتمی شکل دی گئی تھی لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا تھا۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر