امریکہ تائیوان کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرے، چین

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کی ایک ترجمان نے بدھ کے روز امریکہ پر زور دیا کہ وہ ایک چین کے اصول اور چین اور امریکہ کے درمیان تین مشترکہ اعلامیوں کی پاسداری کرے اور تائیوان کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرے۔ریاستی کونسل کے امور تائیوان دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے ان خیالات کا اظہار تائیوان کو امریکی اسلحے کی فروخت سے متعلق میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کیا۔ژو فینگ لیان نے زور دے کر کہا کہ اپنے خود غرضانہ سیاسی مفادات کے حصول کے لئے ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام امریکی اسلحہ ڈیلروں کے لئے ‘کیش مشین’ بننے اور خیالی بیرونی ‘تحفظ’ کی بھیک مانگنے کے لئے تیار ہیں۔ اس طرح کے رویے تائیوان کو مزید خطرناک صورتحال سے دوچار کریں گے اور تائیوان کے ہم وطنوں کے لئے سنگین تباہی لائیں گے۔امریکہ کے ساتھ فوجی تعاون کے حصول کے لئے تائیوان کے خصوصی دفاعی بجٹ سے متعلق ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے ژو نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تائیوان کا معاملہ مکمل طور پر چینی عوام کا معاملہ ہے اور اس میں کسی بیرونی مداخلت کی گنجائش نہیں ہے۔انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ تائیوان کے معاملے پر محتاط انداز میں عمل کرے، “تائیوان کی آزادی” کے خواہاں علیحدگی پسند عناصر کو غلط اشارے بھیجنا بند کرے اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کرے۔ژو نے مزید کہا کہ ڈی پی پی کے حکام کی امریکہ کے ساتھ ملی بھگت کر کے فوجی ذرائع سے علیحدگی حاصل کرنے کی کوششیں یقیناً ناکامی پر منتج ہوں گی۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر