بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے، اگر ہم مضبوط ہیں تو بدترین دشمن ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، انہوں نے ایف سی کیلئے 10 ارب روپے کی معاونت کا بھی اعلان کیا۔فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز بلوچستان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایف سی ہیڈکواٹرز میں آنا میرے لئے اعزاز ہے، مشکلات کے باوجود فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو سلام پیش کرتی ہوں، بلوچستان تنہا نہیں ہم سب اس کے شانہ بشانہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے، ایف سی کے جوان ملک کیلئے قربانیاں پیش کر رہے ہیں، ملک کے لئے قربانیاں دینے والے شہداء ہمارا سرمایہ ہیں، سخت ترین موسمی حالات اور دشوار گزار راستوں پر سکیورٹی کے فرائض انجام دینا بڑی بات ہے، سکیورٹی اہلکار جذبہ حب الوطنی کے تحت ملک کے لئے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے لئے قربانی دینے والے شہداء کی ماؤں کو سلام پیش کرتی ہوں، ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے، سکیورٹی فورسز میں خواتین کا آنا خوش آئند ہے، پاکستان کی بیٹیاں خدمت اور فرائض کی انجام دہی میں کسی سے کم نہیں۔مریم نواز نے کہا کہ اگر ہم مضبوط ہیں تو بدترین دشمن بھی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، جب تک ہم ایک قوم کی طرح ہیں، دشمن ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، دشمن ہمارے ملک کو کمزور کرنے کی سازش کر رہا ہے، ہم نے دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کمزور کرنے والا ملک و قوم کا سب سے بڑا دشمن ہے، ہم ففتھ جنریشن وار کا سامنا کر رہے ہیں، ہم نے مضبوطی کے ساتھ ففتھ جنریشن وار کا مقابلہ کرنا ہے، مضبوط مؤقف اور ٹھوس انداز سے منفی بیانیہ کو رد کرنا ہے، ہمیں تقسیم کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں تمام فورسز دشمنوں کا قلع قمع کر رہی ہیں، پاکستان نے بھارت جیسے بڑے دشمن کو دھول چٹائی، دشمن اپنے بیانیے کے ذریعے ہماری صفوں میں دراڑیں ڈالنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان آبادی کے لحاظ سے بڑا صوبہ ہے، بلوچستان میں سکیورٹی کے لئے ایف سی کی استعداد کار کو بڑھانا ضروری ہے، پنجاب میں جرائم کے خاتمے کیلئے تمام فورسز کی استعداد کار میں اضافہ کیا جس سے جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے، پنجاب میں سی سی ٹی وی کے ذریعے ہر گلی محلے اور شاہراہوں کی نگرانی کی جا رہی ہے، پنجاب میں دھنگا فساد، جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر حملوں کا خاتمہ کیا۔مریم نواز نے کہا کہ ہماری عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، اسلام آباد میں عبادت گاہ پر حملہ کرنے والے ملک دشمن ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں، عبادت گاہ پر حملے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف سخت اقدام کا فیصلہ کیا، دہشت گردوں کا خاتمہ مضبوط اور ابہام سے پاک اقدامات کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں دہشت گردوں کو لا کر بسایا گیا، پنجاب میں شر پسند عناصر نے پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، مخصوص ٹولوں نے نوجوانوں کے ہاتھوں سے کتاب لے کر پٹرول بم تھما دیئے، اپنے ملک اور ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والا ہمارا دشمن ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر