ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سیپشن انڈیکس 2025ء جاری کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سیپشن انڈیکس (سی پی آئی) 2025ء جاری کردیا۔
2024ء کے مقابلے میں پاکستان کا مجموعی سکور ایک درجہ بہتری کے ساتھ 28 تک پہنچ گی۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی تازہ ترین رپورٹ میں پاکستان نے ایک درجہ بہتری کے ساتھ 136 ویں پوزیشن حاصل کی ہے، 2025ء میں بھی گزشتہ چار سالوں کی گُڈ گورننس اور مسلسل ادارہ جاتی اصلاحات کی وجہ سے پاکستان کے مجموعی سکور میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ناصرف پبلک سیکٹر اور انتظامی بدعنوانی بلکہ قانون ساز اداروں اور عدلیہ میں بدعنوانی کے اعشاریوں میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔ 2024ء کے مقابلے میں 2025ء میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں 2 مزید ممالک کا سروے بھی شامل کیا، 2024ء میں 180 جبکہ 2025ء میں 182 ممالک کا سروے کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق 2021ء سے 2025ء تک پاکستان میں بدعنوانی کے تاثر میں نمایاں کمی نوٹ کی گئی جبکہ گزشتہ 4 سالوں میں پاکستان کی پوزیشن میں 4 درجہ بہتری آئی۔اس سے پہلے دسمبر 2025ء میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے بھی اپنی سالانہ رپورٹ شائع کی تھی جس کے مطابق 3 میں سے 2 شہریوں کو سرکاری اداروں میں کبھی بھی بدعنوانی یا بے ضابطگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔



  تازہ ترین   
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ پر اتفاق
پاک فضائیہ کی سعودی عرب میں ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شاندار شرکت
پشاور میں رواں سال پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا فیصلہ
بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی: مریم نواز
سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سیپشن انڈیکس 2025ء جاری کردیا
صدر مملکت نے ازبک ہم منصب کی دورہ ازبکستان کی دعوت قبول کر لی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر