روس پر کسی بھی یورپی حملے کا “مکمل فوجی جواب” دیا جائے گا، روسی وزیرخارجہ

ماسکو (شِنہوا)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ یورپ کی جانب سے کسی بھی حملے کی صورت میں روس اپنے پاس موجود تمام دستیاب ذرائع سے جواب دے گا۔این ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو میں لاوروف نے واضح کیا کہ اگر یورپ ہمارے خلاف جنگ کی تیاری کی اپنی دھمکیوں پر عملدرآمد کرتا ہے اور روسی فیڈریشن پر حملہ کرتا ہے تو صدر کہہ چکے ہیں کہ یہ ہماری طرف سے کوئی خصوصی فوجی آپریشن نہیں ہوگا بلکہ یہ ایک مکمل فوجی جواب ہوگا جس میں ہمارے اختیار میں موجود تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے، جیسا کہ اس معاملے پر دستوری دستاویزات میں بیان کیا گیا ہے۔20 جنوری کو ایک سالانہ پریس کانفرنس کے دوران لاوروف نے کہا تھا کہ روس یوکرین بحران کا سفارتی حل تلاش کرنے کے لئے پرعزم ہے تاہم انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک نے امن معاہدوں تک پہنچنے کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لئے جان بوجھ کر اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے رہنماؤں نے یوکرین بحران کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی اور وہ اس حوالے سے امن معاہدے کرنے کے خواہش مند نہیں تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ یورپی شخصیات کے بیانات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وہ سنجیدگی سے روس کے ساتھ جنگ کی تیاری کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر