ہتھیار نہیں چھوڑیں گے ،20ہزار جنگجو موجود:حماس

دوحہ،غزہ(نیشنل ٹائمز) حماس کے سینئر رہنما خالد مشعل نے کہا ہے کہ حماس اپنے ہتھیار نہیں چھوڑے گی اور غزہ میں غیرملکی مداخلت کو قبول نہیں کرے گی۔ مشعل نے کہا کہ مقاومت اور اس کے ہتھیاروں کو جرم قرار دینا قابل قبول نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ جب تک فلسطین پر اسرائیل کا قبضہ ہے ، مزاحمت حق ہے اور قوموں کا فخر ہے ۔ حماس کے پاس غزہ میں 20ہزار جنگجو اور 60ہزار کلاشنکوف موجود ہیں۔ مشعل نے امریکی بورڈ آف پیس سے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو اور امداد کی ترسیل میں توازن برقرار رکھیے لیکن فلسطینی علاقوں پر غیر ملکی حکمرانی یا مداخلت کبھی قبول نہیں کی جائے گی۔رفح کراسنگ کے محدود طور پر دوبارہ کھلنے کے بعد تقریباً 180 فلسطینی غزہ پٹی سے مصر منتقل ہو چکے ۔ یہ واحد راستہ ہے جو اسرائیل کے ذریعے نہیں گزرتا۔ زیادہ تر مسافر مریض اور ان کے ہمراہ جانے والے افراد تھے ۔ رفح سے 2 تا 5 فروری کے درمیان 135 افراد گئے جبکہ اتوار کو مزید 44 افراد روانہ ہوئے ۔ دوسری جانب 88 افراد مصر سے غزہ واپس آئے ۔رومانیہ کے صدر نیکوسور ڈان نے کہا ہے کہ انہیں امریکی صدر ٹرمپ کے \\”بورڈ آف پیس\\” کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی دعوت ملی ہے ، جو 19 فروری کو واشنگٹن میں متوقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رومانیہ نے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا کہ اجلاس میں شرکت کرے گا یا نہیں، شمولیت کا فیصلہ امریکی شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کے بعد طے ہوگا۔ اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے مغربی کنارے میں اسرائیلی کنٹرول مزید مضبوط بنانے کے فیصلوں کی منظوری دے دی۔ ان اقدامات کے تحت یہودی شہریوں پر مغربی کنارے میں زمین خریدنے پر عائد دہائیوں پرانی پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔ اسرائیلی وزرا کے مطابق فیصلے کا مقصد فلسطینی ریاست کے تصور کو ختم کرنا ہے ۔ فلسطینی قیادت نے ان اقدامات کو غیرقانونی آبادکاری کو قانونی شکل دینے کی کھلی کوشش قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے .



  تازہ ترین   
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ پر اتفاق
پاک فضائیہ کی سعودی عرب میں ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شاندار شرکت
پشاور میں رواں سال پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا فیصلہ
بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی: مریم نواز
سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سیپشن انڈیکس 2025ء جاری کردیا
صدر مملکت نے ازبک ہم منصب کی دورہ ازبکستان کی دعوت قبول کر لی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر