چین کے صوبے شانشی اور اردن کے درمیان ڈیجیٹل تھیٹر کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ

عمان (شِنہوا) چین کے صوبے شانشی نے اردن کے ساتھ اردن کے دارالحکومت میں مشترکہ طور پر ڈیجیٹل تھیٹر قائم کرنے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں، جس کا مقصد ڈیجیٹل پرفارمنگ فن کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔
اس معاہدے پر دونوں اطراف کے حکام نے دستخط کئے۔ اس موقع پر اردن میں چینی سفیر گو وی اور اردن کے وزیر ثقافت مصطفیٰ الرواشدیح بھی موجود تھے۔
اس معاہدے کے تحت شانشی اور اردن دونوں خطوں میں تھیٹر اور دیگر پرفارمنگ فنون کے وسائل کو ڈیجیٹلائز کرنے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔
اس معاہدے کے تحت شانشی اور عمان میں مشترکہ ڈیجیٹل پرفارمنگ آرٹس لائبریریاں قائم کرنا، کلاؤڈ پر مبنی آڈیو-ویژول پلیٹ فارمز تیار کرنا، ڈیجیٹل تھیٹر کلیکشنز بنانا اور ڈیجیٹل پرفارمنس کے لئے نئے کاروباری ماڈلز تلاش کرنا شاامل ہیں۔
اردن نیشنل سنٹر فار کلچر اینڈ آرٹس کی ڈائریکٹر جنرل لینا اتل نے کہا کہ اس معاہدے کا مقصد ڈیجٹل پرفارمنگ فنون میں اردن اور چین کے تعاون کو گہرا کرنا اور اس کے ساتھ ایسا اختراعی فنی مواد فراہم کرنا ہے جو دونوں ممالک کے لئے فائدہ مند ہو۔
انہوں نے کہا کہ چین کی جدید ٹیکنالوجی ماہرین کے تبادلے کو آسان بنائے گی، تھیٹر، موسیقی، رقص اور لوک فنون کی رسائی کو وسعت دے گی اور انہیں آئندہ نسلوں کے لئے محفوظ رکھنے میں مدد دے گی۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر