کمبوڈیا کا بین الاقوامی پارلیمانی سپیکرز کانفرنس کی میزبانی کا اعلان

نوم پنہ، کمبوڈیا (نیشنل ٹائمز)مملکت کمبوڈیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال اگست یا ستمبر میں بین الاقوامی بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ اس کا باضابطہ اعلان کمبوڈیا کی سینیٹ کے صدر اور ISC کے بانی چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے اعزاز میں منعقدہ اعلیٰ سطح ناشتے کی ملاقات کے دوران کیا گیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر کمبوڈیا کے سینیٹ کے صدر نے سید یوسف رضا گیلانی کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام بھی کیا ، اس غیر معمولی اور خصوصی ملاقات کو پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان باہمی اعتماد، احترام اور مضبوط تعلقات کی واضح علامت قرار دیا جا رہا ہے ۔علاوہ ازیں چیئرمین سینیٹ نے کمبوڈیا کے وزیراعظم کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی، جس کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے ۔



  تازہ ترین   
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ پر اتفاق
پاک فضائیہ کی سعودی عرب میں ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شاندار شرکت
پشاور میں رواں سال پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا فیصلہ
بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی: مریم نواز
سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سیپشن انڈیکس 2025ء جاری کردیا
صدر مملکت نے ازبک ہم منصب کی دورہ ازبکستان کی دعوت قبول کر لی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر