چینی کمپنیوں نے افریقہ کی ماحول دوست منتقلی میں نئی جان ڈال دی

نیروبی (شِنہوا) افریقہ کے اعلیٰ صنعتی حکام نے کہا ہے کہ افریقی ممالک نے چینی کمپنیوں سے سرمایہ اور تکنیکی مہارت سے فائدہ اٹھا کر شمسی توانائی، جیوتھرمل اور ہوا سے پیدا ہونے والی توانائی سمیت ماحول دوست توانائی کے استعمال کو فروغ دیا ہے۔
کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں انٹر سولر افریقہ 2026 سے خطاب کرتے ہوئے اعلیٰ صنعتی حکام نے افریقہ کے شعبہ توانائی میں کاربن کے اخراج میں کمی آگے بڑھانے میں چینی کمپنیوں کے کردار کی تعریف کی۔
کینیا کی قابل تجدید توانائی کی تنظیم کی قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر سینتھیا انگویا-موہاتی نے کہا کہ چینی کمپنیاں پورے براعظم میں ماحول دوست منتقلی میں بہت بڑا حصہ ڈال رہی ہیں۔میں کہنا چاہوں گی کہ یہ ہماری توقعات پر پورا اتر رہی ہیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ شمسی مصنوعات تیار کرنے والی چینی پیداواری کمپنیوں نے افریقہ میں مضبوط ترسیلی چین قائم کی ہے اور وہ ماحول دوست توانائی کے ماحولیاتی نظام میں تقسیم کاروں اور دیگر متعلقہ افراد کو تربیت بھی فراہم کر رہی ہیں۔
نئی توانائی کی درجنوں چینی کمپنیوں نے اس دو روزہ پروگرام میں اپنی مصنوعات کی نمائش کی۔ یہ شمسی توانائی اور توانائی ذخیرہ کرنے کے شعبے کے متعلق مشرقی افریقہ کی سب سے بڑی نمائش اور کانفرنس ہے۔
جنوبی افریقہ کی فوٹو وولٹک انڈسٹری ایسوسی ایشن کی سی ای او ریتھابیل میلامو نے کہا کہ چینی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری نے یہ یقینی بنایا ہے کہ اہم شمسی پرزے جیسے ماڈیولز، انورٹر سسٹمز اور ماؤنٹنگ اسٹرکچرز بڑے پیمانے پر مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر