چین کے ساتھ تعاون یورپ کی مسابقت کے لئے اہم ہے، صدر سویڈش یونیورسٹی

سٹاک ہوم (شِنہوا) سویڈن کے ’کے ٹی ایچ رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی‘ کے صدر آندریس سودر ہوم نے کہا ہے کہ یورپ اگر عالمی طور مسابقت برقرار رکھنا چاہتا ہے تو وہ خود کو تنہا کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا اور اس ضمن میں چین کے ساتھ تعاون ضروری ہے۔
انہوں نے یہ بات شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے اکتوبر 2025 کے وسط میں سویڈن کی دیگر تین جامعات کے صدور کے ہمراہ چینی جامعات اور تحقیقی اداروں کا دورہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس دورے کا مقصد اس بات کا براہ راست مشاہدہ کرنا تھا کہ چینی جامعات کیسے سائنسی تحقیق اور اختراع کو منظم کرتی ہیں اور ایسے شعبوں کی نشاندہی کرنا تھا جہاں تعاون دونوں اطراف کے لئے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر اس دورے نے ہمیں تعاون کے لئے قیمتی اور متعدد ٹھوس تجاویز فراہم کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں چینی جامعات کی تیز رفتار ترقی اور تحقیق و اختراع میں ان کی مضبوط رفتار سے متاثر ہوا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چینی تحقیقی ماحول کو مستحکم مالی معاونت مل رہی ہے اور یہ حکمت عملی کے لحاظ سے مرکوز ہے۔



  تازہ ترین   
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ پر اتفاق
پاک فضائیہ کی سعودی عرب میں ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شاندار شرکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر