امریکا روس جوہری معاہدہ ختم ایٹمی خطرات میں اضافہ

واشنگٹن،ماسکو(نیشنل ٹائمز) امریکا اور روس کے درمیان جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول کا آخری معاہدہ ’نیو سٹارٹ‘ جمعرات کی نصف شب کو ختم ہو گیا،جس سے دنیا میں جوہری ہتھیاروں کی نئی دوڑ کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے ۔یہ معاہدہ دونوں طاقتور ممالک کے سٹراٹیجک جوہری ہتھیاروں پر حد مقرر کرتا تھا۔ اب دونوں ملکوں کے ہتھیاروں کی تعداد پر کوئی باضابطہ بین الاقوامی پابندی باقی نہیں رہی۔ اقوام متحدہ نے معاہدے کی تجدید نہ ہونے کو عالمی امن اور سلامتی کیلئے تشویشناک لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خطرہ اب کئی دہائیوں میں سب سے زیادہ سطح پر ہے ۔روس نے کہا ہے کہ اگر اس کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو وہ فیصلہ کن اقدامات سے گریز نہیں کرے گا۔ امریکا نے معاہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد اس کی شرائط پر عمل جاری رکھنے سے متعلق کوئی واضح اعلان نہیں کیا۔ماہرین کو خدشہ ہے کہ معاہدے کے اختتام سے نئے ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہوسکتی ہے،چین نے امریکااور روس کے ’ نیو سٹارٹ‘ معاہدے کے ختم ہونے کے بعد نئے معاہدے پر مذاکرات میں حصہ لینے سے انکار کر دیا۔ چینی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ عالمی سٹراٹیجک استحکام کیلئے معاہدہ اہم ہے ، لیکن چین کی ایٹمی صلاحیتیں امریکا اور روس سے بالکل مختلف ہیں۔ بیجنگ کا کہنا ہے کہ وہ اس مرحلے پر ہتھیاروں کی کمی کے مذاکرات میں شامل نہیں ہوگا۔دوسری جانب روس اور امریکا نے جمعرات کو ابو ظہبی میں یوکرین جنگ بندی کیلئے دو روزہ مذاکرات کے دوران اعلیٰ سطح کے فوجی رابطے بحال کرنے پر اتفاق کیا۔ یہ اقدام دنیا کے سب سے بڑے جوہری ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کی جانب اہم قدم ہے ۔امریکا اور روس نے فوجی رابطوں کو عالمی استحکام اور امن کیلئے ضروری قرار دیا، تاکہ شفافیت اور کشیدگی میں کمی ممکن ہو سکے ۔امریکی فوجی حکام کے مطابق یہ قدم 2022 میں یوکرین پر روس کے حملے سے قبل بند کیے گئے رابطوں کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے اٹھایا گیا ہے ۔علاوہ ازیں پچھلے ماہ روسی سفارتکار کو جاسوسی کے الزامات پر ملک بدر کرنے کے جواب میں روس نے جمعرات کو ایک جرمن سفارتکار کو ملک بدر کر دیا۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر