ابو ظہبی مذاکرات ،روس، یوکرین قیدیوں کے تبادلے پر متفق

ابو ظہبی،کیف(نیشنل ٹائمز) امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین اور روس نے کئی ماہ بعد پہلی بار 314 قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کر لیا ہے ، تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی بھی بہت سے ضروری کام باقی ہیں۔ وٹکوف نے کہا دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے ابھی بھی نمایاں کوششیں درکار ہیں،یوکرینی ترجمان رستم عمروف نے بتایا کہ یوکرین اور روس کے درمیان چار سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ابو ظہبی میں ہونے والے دو روزہ مذاکرات اب ختم ہو چکے ہیں۔تاہم انہوں نے نتائج یا مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ چار سالہ جنگ میں اب تک 55 ہزار یوکرینی فوجی میدانِ جنگ میں مارے جا چکے ہیں،بڑی تعداد میں افراد سرکاری طور پر لاپتا قرار دئیے گئے ہیں۔واضح رہے بی بی سی نے لڑائی میں مارے جانے والے تقریباً ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد کے ناموں کی تصدیق کی ہے ۔یوکرین کے ایک مسافر ٹرین پر تازہ روسی حملے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر