پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائیر لائن کو جھٹکا

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز)بھارت کی ایئرلائن انڈیگو نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کے لیے اپنی طویل فاصلے کی پروازیں معطل کر دے گی، جبکہ دہلی اور برطانیہ کے درمیان بعض پروازوں میں بھی کمی کی جائے گی۔ کمپنی نے اس فیصلے کی وجہ جغرافیائی کشیدگی کے باعث پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کو قرار دیا ہے ۔یہ ایئر انڈیا کے بعد دوسری بڑی بھارتی ایئرلائن ہے جس نے بیرونِ ملک پروازوں میں کمی کا اعلان کیا ہے ۔ ایئر انڈیا نے بھی امریکا کے لیے بعض روٹس معطل کر دئیے ہیں ۔انڈیگو 17 فروری سے کوپن ہیگن کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دے گی، یہ روٹ اکتوبر میں شروع کیے جانے کے صرف چند ماہ بعد بند کیا جا رہا ہے ۔ ایئرلائن 7 فروری سے دہلی-مانچسٹر سروس کو کم کر کے ہفتے میں چار پروازیں کر دے گی، جبکہ 19 فروری سے یہ تعداد مزید گھٹا کر تین پروازیں ہفتہ وار کر دی جائیں گی۔اسی طرح دہلی-لندن ہیتھرو کے درمیان پروازوں میں بھی کمی کی جائے گی، اور اس روٹ پر ہفتے میں پانچ کے بجائے چار پروازیں چلائی جائیں گی۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر