امریکہ سفارتی مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کے باوجود گرین لینڈ پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، وزیراعظم

اوسلو (شِنہوا) گرین لینڈ کے وزیراعظم جینز-فریڈرک نیلسن نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کے ساتھ سفارتی مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کے باوجود واشنگٹن کی گرین لینڈ پر قبضے کی خواہش بدستور برقرار ہے۔ڈینش براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (ڈی آر) کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سفارتی ذرائع کے ذریعے واشنگٹن کے ساتھ رابطے دوبارہ قائم ہو گئے ہیں۔ اب ہم میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنا بند کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک مشترکہ ورکنگ ٹیم کا پہلا اجلاس پہلے ہی منعقد ہوچکا ہے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔انہوں نے کہا کہ بات چیت ابھی شروع ہوئی ہے، اس لئے یہ کہنا بہت قبل ازوقت ہے کہ فریقین معاہدے پر پہنچنے کے کتنے قریب ہیں، دونوں ممالک مشترکہ بنیاد تلاش کرنے سے قبل اپنی تجاویز پیش کریں گے۔انہوں نے زور دیا کہ خودمختاری ایک ایسی سرخ لکیر ہے جس پر بات نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ گرین لینڈ موجودہ دفاعی معاہدے کے دائرہ کار کے تحت امریکہ کے ساتھ سلامتی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کے لئے تیار ہے، تاہم اس تعاون کی نوعیت اور حد امریکی ارادوں کی تفصیلات پر منحصر ہوگی۔



  تازہ ترین   
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر