جے 10 سی کا سنگاپور ائیر شو میں شاندار فضائی مظاہرہ

سنگاپور سٹی(نیشنل ٹائمز)چین کے جدید لڑاکا طیارے جے -10 سی نے سنگاپور ائیر شو میں شاندار فضائی مظاہرہ پیش کیا۔چینی میڈیاکے مطابق چین کے 4.5 جنریشن لڑاکا طیارہ جے -10 سی کا عالمی سطح پر گزشتہ سال مئی میں پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی ائیر فورس کے زیر استعمال فرانسیسی ساختہ رافیل لڑاکا طیارے مار گرانے کے بعد کافی چرچا ہوا تھا۔سنگاپور ائیر شو میں چینی فضائیہ کی ایروبیٹکس ٹیم کے 6 جے 10 سی طیاروں نے مشترکہ فضائی مظاہرہ پیش کیا ، دو طیاروں نے انفرادی طور پر ایروبیٹک کرتب دکھائے۔جے -10 سی ایک سنگل انجن، ملٹی رول جنگی طیارہ ہے جس میں پی ایل-10 اور پی ایل-15 ائیر ٹو ائیر میزائل نصب کیے جاسکتے ہیں۔چینی میڈیا کے مطابق پاکستان اس وقت چین کے علاوہ واحد ملک ہے جو جے -10 سی طیارے استعمال کر رہا ہے ، پاکستان کے پاس اس طیارے کے 36 برآمدی ماڈلز کے ساتھ تقریباً 250 پی ایل-15 میزائل موجود ہیں۔



  تازہ ترین   
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر