مودی نے ملک بیچ دیا، امریکا سے تجارتی معاہدے پر شدید تنقید

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز)بھارت میں امریکا کیساتھ تجارتی معاہدے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے ۔ کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ مودی نے ملک کے مفادات پر سمجھوتہ کیا ،صنعت و کسانوں کے لیے نقصان دہ فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا مودی جی نے اس تجارتی معاہدے میں آپ کی محنت بیچ دی ہے کیونکہ وہ سمجھوتہ کر چکے ۔ انہوں نے ملک بیچ دیا ۔کانگریس کے جنرل سیکرٹری جیرام رمیش نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مودی نے مکمل طور پر ہتھیار ڈال دئیے ہیں۔سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ یہ معاہدہ کسانوں کے ساتھ دھوکہ ہے ۔ صدر ٹرمپ کے اعلان کے مطابق بھارتی مصنوعات پر امریکی ٹیرف 50 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کر دیا گیا اور مستقبل میں 500 ارب ڈالر مالیت کی امریکی مصنوعات خریدی جائیں گی۔ ماہرین نے معاہدے کی مبہم شرائط اور زرعی شعبے پر ممکنہ اثرات پر تشویش ظاہر کی ہے ۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر