طویل فاصلے تک فضا سے فضا میں مار کرنیوالے چینی میزائل PL-17 کی پہلی جھلک سامنے آگئی

بیجنگ(نیشنل ٹائمز) چین کے جدید ترین اور پراسرار ہتھیاروں میں شمار ہونے والے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ائیر ٹو ائیڑ میزائل PL-17 کی پہلی جھلک سامنے آ گئی ہے۔ دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق PL-17 دنیا میں سب سے زیادہ رینج رکھنے والا فضا سے فضا میں مار کرنے والا میزائل ہو سکتا ہے اور مغربی بحرالکاہل میں امریکی فضائی برتری کے لیے بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق یہ تصویر حالیہ دنوں میں چینی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے تاہم اس کی تاریخ اور مقام کے بارے میں کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔ تصویر میں ایک PL-17 میزائل یا اس کا ماڈل ایک اسٹینڈ پر رکھا دکھایا گیا ہے۔ ایک شخص میزائل کے سامنے کھڑا ہے جس کا چہرہ ڈیجیٹل طور پر چھپایا گیا ہے۔ بیشتر دفاعی ماہرین کا ماننا ہے کہ تصویر میں نظر والا میزائل ایک ماڈل ہے لیکن اس کا سائز بالکل اصل میزائل جیسا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق PL سیریز چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے لیے تیار کیے گئے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کا نام ہے جن میں کم فاصلے کے لیے PL-10، درمیانے فاصلے کے لیے PL-11 اور PL-12 جبکہ طویل فاصلے پر ہدف کے نشانہ بنانے کے لیے PL-15 میزائل شامل ہیں۔چینی میڈیا کے مطابق PL-17 کم از کم گزشتہ ایک دہائی سے تیاری کے مراحل میں ہے تاہم اس کے بارے میں سرکاری سطح پر کوئی معلومات دستیاب نہیں۔ یہ میزائل نہ ہی بڑی فوجی پریڈز میں دکھایا گیا ہے اور نہ ہی فوجی مشقوں کی ویڈیوز میں نمایاں ہوا ہے۔ البتہ 2016 سے اب تک چند دور سے لی گئی تصاویر منظرِ عام پر آئی ہیں جن میں اسے J-16 لڑاکا طیارے پر نصب دیکھا گیا۔ان تصاویر کی بنیاد پر امریکی فوجی تجزیاتی ویب نے اندازہ لگایا ہے کہ PL-17 کی لمبائی 6 میٹر (20 فٹ) سے زیادہ ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق یہ ایک ریڈار گائیڈڈ، طویل فاصلے تک مار کرنے والا میزائل ہے جس کی رینج 400 کلومیٹر (تقریباً 250 میل) سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔اس وقت امریکی فوج کے زیرِ استعمال سب سے زیادہ رینج رکھنے والا فضا سے فضا میں مار کرنے والا میزائل AIM-120D ہے، جس کی زیادہ سے زیادہ رینج 160 کلومیٹر بتائی جاتی ہے۔پینٹاگون کی جانب سے دسمبر میں کانگریس کو پیش کی گئی چین کی فوجی طاقت سے متعلق سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ PL-17 سے لیس J-16 لڑاکا طیارے کی حملہ کرنے کی صلاحیت 1400 کلومیٹر سے زائد ہو سکتی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق PL-17 کے سیکر سسٹم میں جدید AESA ریڈار شامل ہو سکتا ہے جو PL-15 میں بھی استعمال کیا گیا ہے۔ PL-15 میزائل 2015 میں سروس میں شامل ہوا تھا اور اس کی رینج 200 کلومیٹر سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔چینی میڈیا کے مطابق PL-17 کی پہلی تصاویر 2016 میں سامنے آئی تھیں جن میں اسے J-16 لڑاکا طیارے پر آزمائشی مراحل کے دوران دیکھا گیا تھا۔ J-16 چین کا طاقتور ترین ہیوی ملٹی رول فائٹر جیٹ ہے اور اب تک یہی واحد طیارہ ہے جس پر PL-17 نصب دیکھا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر