وفاقی حکومت کاکراچی میں اکنامک زون قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی حکومت نے کراچی میں اکنامک زون قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ساتھ ہی ٹنڈو محمد خان اور کراچی میں ایک ایک دانش اسکول بھی قائم کیے جائیں گے ،وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے سندھ کے عوام خصوصاً کراچی کے تاجروں کو تحفہ دیا ہے ۔ اپنے بیان میں ترجمان حکومت پاکستان برائے سندھ بیرسٹر راجہ خلیق الزماں انصاری نے کہا کہ وفاق نے سندھ میں تعلیمی اور معاشی ترقی کے بڑے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، وفاقی حکومت سندھ میں تعلیمی اور معاشی ترقی کے فروغ کیلئے اہم اور دور رس منصوبے شروع کرنے جا رہی ہے ، وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر سندھ میں دو دانش اسکول قائم کیے جائیں گے ، جن میں ایک ٹنڈو محمد خان جبکہ دوسرا گڈاپ ملیر کراچی میں بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ دانش اسکول جدید تعلیمی سہولیات سے آراستہ ہوں گے اور بالخصوص پسماندہ و کم وسائل رکھنے والے علاقوں کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کریں گے ۔ترجمان نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے ضلع ملیر میں ایک اکنامک زون بھی قائم کرنے جارہی ہے جس سے صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور مقامی معیشت کو مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔وفاقی حکومت وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں سندھ کی ترقی، نوجوانوں کے روشن مستقبل اور معاشی خود کفالت کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ، تعلیم اور صنعت کے یہ منصوبے نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے ۔ترجمان نے واضح کیا کہ وفاق سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی تفریق کے بغیر تمام علاقوں کو شامل کیا جا رہا ہے تاکہ حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف اور خوشحالی میسر آسکے ۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر