سونے کا ریٹ مسلسل بے قابو، آج پھر بڑا اضافہ

کراچی (نیشنل ٹائمز) ملک میں سونے کا ریٹ مسلسل بے قابو ہوچکا ہے اور آج پھر بڑا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں فی تولہ قیمت تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں سونا آج پھر ہزاروں روپے مہنگا ہو ا ہے، جس کے بعد قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، آج سونے کے فی تولہ نرخ میں 6ہزار500 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 5 لاکھ 21 ہزار 162 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے، 10گرام سونا 5ہزار 573 روہے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 46 ہزار 812 روپے ہو گئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 526 روپے اضافے کے ساتھ بلند ترین سطح 10ہزار 801 روپے پر پہنچ گئی۔

بتایا جارہا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں اس نمایاں اضافے نے خریداروں اور سرمایہ کاروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے کیوں کہ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ میں پہلی بار 5 لاکھ روپے سے بھی اوپر جا چکی ہے، دو روز قبل پاکستان میں ایک دن میں سونے کی قیمت میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ہوا اور اس کے نتیجے میں ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی تھی۔

21 جنوری2026ء کو آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ آج فی تولہ سونا 12 ہزار 700 روپے مہنگا ہوا، اس اضافے کے باعث ملک میں فی تولہ سونا 5 لاکھ 6 ہزار 362 روپے کا ہوگیا، ملک کی تاریخ میں پہلی بار 10 گرام سونے کے بھاؤ بھی سوا 4 لاکھ روپے سے تجاوز کرگئے اور اس وقت 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 888 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 34 ہزار 123 روپے ہوگئی۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر