درآمد شدہ پرانے فون سستے: ایف بی آر نے ٹیکس کم کر دیے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) بیرون ملک سے درآمد ہونے والے استعمال شدہ موبائل فونز کے لیے ایف بی آر نے کسٹمز ویلیو میں نمایاں کمی کر دی ہے، جس کے نتیجے میں چار بڑے برانڈز کے 62 ماڈلز سستے ہو جائیں گے۔ ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی نے نئے اور کم ویلیوایشن ریٹس جاری کر دیے ہیں۔

نظرثانی کے بعد ایپل، سام سنگ، گوگل پکسل اور ون پلس کے متعدد ماڈلز کی کسٹمز ویلیو کم یا پہلی بار مقرر کی گئی ہے، جس سے درآمد شدہ فونز پر عائد پی ٹی اے ٹیکس میں بھی واضح کمی متوقع ہے۔ خاص طور پر ایپل آئی فونز کی کسٹمز ویلیو میں 32 سے 89 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔

نئے ریٹس کے مطابق استعمال شدہ آئی فونز کی تشخیصی قیمتیں اب ماڈل کے لحاظ سے تقریباً 95 ڈالر سے 295 ڈالر کے درمیان رکھی گئی ہیں، جبکہ دیگر برانڈز میں سام سنگ، گوگل پکسل اور ون پلس کے فونز نسبتاً کم اور حقیقت پسندانہ قیمتوں پر ویلیو کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق نئی ویلیوایشن کا مقصد بین الاقوامی ری سیل مارکیٹ اور فون کی اصل حالت کو مدنظر رکھنا ہے تاکہ غیر ضروری تنازعات، کلیئرنس میں تاخیر اور اضافی اخراجات سے بچا جا سکے، جس کا فائدہ براہ راست صارفین کو ہوگا۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر