لاہور (نیشنل ٹائمز) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے مری کا رخ کرنے والے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ حالات کے پیشِ نظر مری کا سفر کرنے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ مری میں اس وقت سیاحوں کی بہت بڑی تعداد پہلے ہی موجود ہے جبکہ تمام ہوٹل مکمل طور پر فل ہو چکے ہیں۔ عظمٰی بخاری نے بتایا کہ مری میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور شہر میں گنجائش سے کہیں زیادہ گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں، جس کے باعث ٹریفک اور شہری سہولیات پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب مری میں مزید گاڑیوں کے داخلے کی بالکل گنجائش نہیں رہی۔
صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ مری کے ہوٹلوں میں بھی مزید سیاحوں کو ٹھہرانے کی کوئی گنجائش موجود نہیں، اس لیے شہریوں سے التماس ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے مری کا سفر مؤخر کریں۔
مری میں تمام ہوٹل فُل ہوچکے، مزید گاڑیوں کے داخلے کی بھی گنجائش نہیں، سیاح سفر مئوخر کردیں



