بھارت متحدہ عرب امارات سے 3 ارب ڈالر کی ایل این جی خریدیگا

نئی دہلی،دبئی (نیشنل ٹائمز) بھارت نے پیر کو متحدہ عرب امارات سے 3 ارب ڈالر مالیتی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) خریدنے کا معاہدہ کیا، جس کے بعد بھارت یو اے ای کا سب سے بڑا خریدار بن گیا۔۔یہ معاہدہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان تجارت اور دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ہونے والی بات چیت کے دوران طے پایا۔ معاہدے پر یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے بھارت کے نہایت مختصر دو گھنٹے کے دورے کے دوران دستخط ہوئے ، جس میں انہوں نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے آئندہ چھ برسوں میں دوطرفہ تجارت کو بڑھا کر 200 ارب ڈالر تک لے جانے اور ایک سٹریٹجک دفاعی شراکت داری قائم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ابوظہبی کی سرکاری کمپنی اے ڈی این او سی گیس ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن کو دس برسوں کے لیے سالانہ 5 لاکھ میٹرک ٹن ایل این جی فراہم کرے گی ۔اے ڈی این او سی گیس کے مطابق اس معاہدے کے بعد بھارت کے ساتھ اس کے کل معاہدوں کی مالیت 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے ۔



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر