چین میں 2025 کے دوران عوامی سلامتی کی صورتحال میں مسلسل بہتری

بیجنگ (شِنہوا) چین میں عوامی سلامتی کی صورتحال میں بہتری کا سلسلہ گزشتہ سال بھی جاری رہا جہاں عوامی اطمینان کی شرح مسلسل چھٹے سال 98 فیصد سے زائد رہی جبکہ ملک بھر میں فوجداری مقدمات کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.8 فیصد کمی واقع ہوئی۔
یہ اعداد و شمار اتوار اور پیر کو بیجنگ میں عدالتی، استغاثہ اور عوامی سلامتی کے امور سے متعلق ایک مرکزی اجلاس کے دوران جاری کئے گئے۔
اجلاس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدالتی حکام نے 2025 میں ٹیلی کام اور آن لائن فراڈ کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں اور شمالی میانمار میں سرگرم 4 بڑے خاندانی مجرمانہ گروہوں کو کاری ضرب لگائی۔
اب تک مجموعی طور پر 57 ہزار مجرموں کو چین واپس منتقل کیا جا چکا ہے۔ خاص طور پر جوئے اور دھوکہ دہی کے گروہ کے سرغنہ چھن ژی کو گزشتہ سال چین کے حوالے کیا گیا تھا۔
منشیات سے متعلق جرائم کے خلاف جنگ میں بھی تاریخی پیش رفت ہوئی جس کے نتیجے میں ملک بھر میں رجسٹرڈ منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں 2020 کے اختتام کے مقابلے میں 63 فیصد کمی آئی ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی و قانونی امور کے کمیشن کے سربراہ چھن وین چھنگ نے اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
انہوں نے زور دیا کہ پرامن چین کے اقدام اور ملک میں قانون کی حکمرانی کو مزید اعلیٰ سطح پر لے جانے کے لئے کوشششیں کی جائیں تاکہ 15 ویں پانچ سالہ منصوبے (2026-2030) کے آغاز کے لئے ٹھوس ضمانت فراہم کی جا سکے۔



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر