چین کے شین ژو-20 مشن کی واپسی کی کیپسول زمین پر کامیابی سے اتر گئی

جیوچھوان (شِنہوا) شین زو-20 مشن کی واپسی کی کیپسول، جس میں کوئی خلاباز سوار نہیں تھا، چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے میں واقع ڈونگ فینگ لینڈنگ سائٹ پر پیر کی صبح بیجنگ کے وقت کے مطابق 9 بج کر34 منٹ پر اتر گئی۔
چین کے انسان بردار خلائی ادارے (سی ایم ایس اے)نے بتایا کہ موقع پر کئے گئے معائنے سے تصدیق ہوئی ہے کہ شین زو-20 کی واپسی کی کیپسول کا بیرونی حصہ مجموعی طور پر نارمل تھا اور اس کے اندر موجود اشیاء اچھی حالت میں تھیں۔ ادارے نے کہا کہ شین زو-20 کی واپسی کا مشن مکمل طور پر کامیاب رہا ہے۔
ادارے نے مزید بتایا کہ شین زو-23 خلائی جہاز، جو اب احتیاطی متبادل کی ذمہ داری سنبھالے گا جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز پہنچ گیا ہے۔
چین نے 24 اپریل 2025 کو شین زو-20 انسانی خلائی جہاز لانچ کیا تھا جس کے ذریعے 3 خلانوردوں کو 6 ماہ کے مشن پر مدار میں موجود خلائی سٹیشن بھیجا گیا تھا۔
تاہم شین زو-20 خلائی جہاز، جسے اصل میں 5 نومبر کو تینوں خلانوردوں کو لے کر زمین پر واپس آنا تھا، ان کی محفوظ واپسی کے تقاضوں پر پورا نہیں اتر سکا تھا۔
سی ایم ایس اے نے بتایا کہ شین زو-20 کی واپسی کی کیپسول کی کھڑکی میں باریک دراڑیں پائی گئی تھیں جو غالباً خلا میں موجود ملبے کے بیرونی ٹکراؤ کی وجہ سے پیدا ہوئی تھیں۔



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر